Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

روہڑی میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

روہڑی میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا شہر درود و سلام اور نعت رسول مقبول ﷺ کی صداؤں سے گونج اٹھا ہزاروں عاشقان رسول ﷺ کی مرکزی جلوس میں شرکت شہر بھر میں چراغاں،گلی محلوں اور بازاروں کی خوبصورت سجاوٹ،جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر،سیکیورٹی، صفائی اور بجلی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات تفسیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح روہڑی میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ انتہائی مذہبی جوش و جذبے عقیدت و احترام اور شایان شان انداز میں منایا گیا شہر بھر میں درود و سلام،نعت رسول مقبول ﷺ اور یا نبی ﷺ یا نبی ﷺ کی صداؤں سے فضائیں گونجتی رہیں جبکہ ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے مرکزی جلوس میں شرکت کرکے سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں روہڑی شہر کے گلی محلوں،بازاروں،چوراہوں،اہم شاہراہوں،گھروں اور کاروباری مراکز کو سبز جھنڈیوں،جھنڈوں،برقی قمقموں اور نعلین پاک کی خوبصورت سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا مختلف مقامات پر خصوصی چراغاں کیا گیا جبکہ مساجد اور دیگر مقامات پر محافل نعت،درود و سلام اور ذکر و اذکار کا اہتمام بھی کیا گیا جشن عید میلادالنبی ﷺ روہڑی کے زیر اہتمام مرکزی جلوس پاکستان چوک سے برآمد ہوا جس کی نگرانی صاحبزادہ الحاج محمد عبید اللہ قریشی سرپرست جشن عید میلادالنبی ﷺ کمیٹی انجمن فدائیاں رسول روہڑی نے کی مرکزی جلوس میں علامہ مولانا مفتی جمیل احمد چنہ،علامہ مولانا مفتی حامد رضا حسینی،علامہ مولانا قاری عبدالماجد سعیدی،علامہ مولانا صدر الدین فیضی،مولانا قاری صلاح الدین،مولانا قاری نصیر احمد چشتی،حافظ گلشیر احمد،عرفان علی داؤد پوتوفوکل پرسن صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ،سید عمران شاہ،علی گلزارقاضی،اعجازاحمد پلھ، روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار،محمد عثمان گھنیو،کاشف قاضی،شہزادہ توقیر انصاری سمیت علمائے کرام،مذہبی و سماجی شخصیات،سیاسی رہنماؤں،تاجر برادری،صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور پیدل قافلے مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے جلوس میں شریک عاشقان رسول ﷺ درود و سلام اور نعت رسول مقبول ﷺ کا ورد کرتے رہے جس کے باعث روہڑی کی فضا روحانی کیفیت میں ڈوبی رہی مرکزی جلوس روہڑی کے مختلف علاقوں جی ٹی روڈ ،کربلا گیٹ،پرانہ بس اسٹینڈ چوک،لالا شہزادہ چوک،شاہی بازار،وارمبارک درگاہ گیٹ سے گزرا جہاں شہریوں اور عاشقان رسول ﷺ نے جلوس کا والہانہ استقبال کیا جلوس کے راستے میں جگہ جگہ ٹھنڈے پانی،شربت اور لنگر کی سبیلیں قائم کی گئی تھیں جبکہ گرمی اور حبس کے پیش نظر شرکاء کی سہولت کے لیے بڑے پنکھوں کا بھی انتظام کیا گیا سندھ کے وزیر برائے بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے خصوصی تعاون سے مرکزی جلوس کے آغاز اور اختتام کے مقامات پر خصوصی پنڈال اور اسٹیج قائم کیے گئے جہاں شرکاء کے لیے لنگر اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے استقبال کے لیے ڈھک بازار،کھتری گلی کے سامنے نوجوانان قریشی برادری کی جانب سے خصوصی استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا معروف نعت خواں مقبول قریشی،مطلوب قریشی،طالب قریشی،مبشر قریشی،مزمل قریشی،ابصار عباسی،سعادت قریشی اور دیگر کی جانب سے جلوس کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر عاشقان رسول ﷺ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور علمائے کرام و مذہبی شخصیات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے قبل ازیں آل روہڑی تاجر برادرز اتحاد کے سرپرست اعلیٰ سید عمران علی شاہ کی جانب سے مرکزی جلوس کے شرکاء کا مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرائی گئیں جبکہ مٹھائیاں،شربت اور دیگر اشیائے خوردونوش بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر فوکل پرسن صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ عرفان علی داؤد پوتو جلوس کے استقبال و انتظامات میں شریک رہے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میونسپل کمیٹی روہڑی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اختتامی مقام پر قائم اسٹیج پر علمائے کرام نے سیرت طیبہ ﷺ حیات مبارکہ،اخلاق حسنہ،محبت رسول ﷺ اور اسوہ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی علمائے کرام نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے آپ ﷺ کی تعلیمات ہمیں محبت،اخوت،برداشت،امن،بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ سیرت طیبہ ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے معاشرے میں امن و محبت کا پیغام عام کریں اختتامی تقریب کے موقع پر ملک کی ترقی،خوشحالی،استحکام،امن و سلامتی،امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر روہڑی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی،بجلی کی فراہمی اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جلوس کے مختلف راستوں پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے جبکہ انتظامیہ،پولیس،منتظمین اور رضاکاروں نے جلوس کی پرامن روانی اور شرکاء کی سہولت کے لیے فرائض انجام دیے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر روہڑی میں مذہبی عقیدت،محبت،اتحاد اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا شہر بھر میں چراغاں،سبز جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجی گلیاں اور بازار،درود و سلام اور نعت رسول مقبول ﷺ کی صدائیں اور ہزاروں عاشقان رسول ﷺ کی مرکزی جلوس میں شرکت نے جشن میلاد کی خوشیوں کو مزید دوبالا کردیا ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:جشن عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جی ٹی روڈ سے گزررہا ہے جبکہ اختتام پرصاحبزادہ الحاج محمد عبید اللہ قریشی سرپرست جشن عید میلادالنبی ﷺ کمیٹی انجمن فدائیاں رسول روہڑی دعا کررہے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *