Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

پمز اسپتال کا حادثہ انتظامی یونٹس سے متعلق ہمارے مؤقف کی تائید ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے وسائل کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی اموات کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا آغاز ذمہ دار افراد سے ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم سے فائر سیفٹی، عملے کی تربیت اور دیگر انتظامی امور پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کے شعبے کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، تاہم پمز حادثے میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے انتظامی معاملات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم یا وفاقی وزیر کا کام ہر اسپتال کے معاملات براہ راست دیکھنا نہیں بلکہ نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی غلطی کا مرتکب پایا گیا اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ استعفے کے سوال پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے خود کو احتساب کے لیے وزیراعظم کے سامنے پیش کردیا ہے، وزیراعظم ان کے سربراہ ہیں اور وہ جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ اسپتال میں نومولود بچوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی انتظامات موجود تھے، ایک دروازے پر 24 گھنٹے گارڈ تعینات تھا جبکہ انخلا کے راستے پر بھی نگرانی کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نرسری میں آگ مبینہ طور پر ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے کے باعث لگی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *