Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسسٹنٹ کمشنر حب کا سرکاری اسکول اور امتحانی مرکز کا اچانک دورہبلوچستان میں ایک سال کے دوران 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، حمزہ شفقاتبواسیر کا لیزر علاج، کم تکلیف اور جلد صحت یابی ممکن ہے، ڈاکٹر نور خان وزیرکان کن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہزمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسیخبر: فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا کشیدگی پر بات چیت متوقعمینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو اغوا کر لیا گیاسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیااسسٹنٹ کمشنر حب کا سرکاری اسکول اور امتحانی مرکز کا اچانک دورہبلوچستان میں ایک سال کے دوران 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، حمزہ شفقاتبواسیر کا لیزر علاج، کم تکلیف اور جلد صحت یابی ممکن ہے، ڈاکٹر نور خان وزیرکان کن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہزمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسیخبر: فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا کشیدگی پر بات چیت متوقعمینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو اغوا کر لیا گیاسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیا

ضرورت پڑی تو عمران خان کو علاج کیلیے بیرون ملک بھی بھیجا جاسکتا ہے، طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جاسکتا ہے، تاہم عدالت سے یہ وضاحت طلب کی گئی ہے کہ نجی اسپتال منتقل کرنے کی سہولت صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا تمام قیدیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پابند ہے اور اس حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر قیدی بھی حکومت کے لیے محترم ہیں۔ پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ سے دوبارہ بات کی جائے گی اور ضرورت کے مطابق انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت اس امکان پر بھی غور کرے گی۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ضرور کیا جائے گا۔

اس سے قبل راجہ ناصر عباس نے سینیٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی صحت اور طبی سہولیات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو بھی علاج اور بنیادی حقوق کی سہولت ملنی چاہیے۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاست کو جرم نہیں بنایا جانا چاہیے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام درست نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 9 مئی کے مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزاؤں کا احترام کرتی ہے، تاہم علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عدالت سے رجوع اس لیے کر رہی ہے تاکہ یہ طے ہو سکے کہ نجی اسپتال منتقلی کی سہولت تمام قیدیوں کے لیے ہے یا کسی مخصوص کیس تک محدود ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *