Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پھیری والوں کی بھرمار، مسافر پریشان؛ مہنگی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا انکشاف

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پھیری والوں کی بھرمار، مسافر پریشان؛ مہنگی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا انکشاف

سکھر (بیورو چیف)روہڑی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو مشکلات،پھیری والوں اور اسٹال وینڈرز کی بھرمار سے شورشرابا مہنگے داموں غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت، ٹرین کے اندر تیز آوازوں سے مسافر پریشان،ایئرکنڈیشن کوچز بھی وینڈرز کی یلغار سے محفوظ نہ رہیں ریلوے حکام سے غیر قانونی پھیری اور تجاوزات کے خاتمے،اشیائے خورونوش کے معیار کی جانچ اور مسافروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے اہم اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں شمار ہونے والے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے بجائے پلیٹ فارموں پر پھیری والوں اور اسٹال وینڈرز کی مبینہ بھرمار،شورشرابے،تیز آوازوں اور مہنگے داموں غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت نے مسافروں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں مختلف ٹرینوں کی آمد کے ساتھ ہی پلیٹ فارموں پر سیلز مین اور پھیری والے مسافروں کو گھیر لیتے ہیں جبکہ متعدد افراد بلند آواز میں اشیاء فروخت کرنے کے باعث اسٹیشن کے ماحول کو شور زدہ بنا دیتے ہیں مسافروں کے مطابق ٹرین پلیٹ فارم پر کھڑی ہوتے ہی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے وینڈرز بڑی تعداد میں کوچز کے دروازوں اور کھڑکیوں کے قریب جمع ہوجاتے ہیں بعض پھیری والے مبینہ طور پر ٹرین کے اندر داخل ہوکر بھی تیز آوازوں میں اپنی اشیاء کی تشہیر کرتے ہیں جس سے بالخصوص خواتین،بچوں،بزرگوں،بیمار اور آرام کے خواہش مند مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کے ایئرکنڈیشن کوچز میں بھی وینڈرز کا اودھم جاری ہونے لگا ہے اس سلسلے میں مسافروں نے شکایت کی ہے کہ ایئرکنڈیشن کوچز میں سفر کرنے والے مسافر بھی پھیری والوں کی مداخلت سے محفوظ نہیں ٹرین کے اندر بار بار آوازیں لگانے،نشستوں کے درمیان گھومنے اور اشیاء فروخت کرنے سے مسافروں کا سکون متاثر ہوتا ہے طویل سفر کے دوران آرام کرنے والے مسافروں کو بار بار کی آوازوں اور آمدورفت کے باعث شدید کوفت اٹھانا پڑتی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ اسٹیشن اور ٹرینوں میں بعض وینڈرز کی جانب سے اشیائے خورونوش مبینہ طور پر مارکیٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں جبکہ معیار کے حوالے سے بھی متعدد شکایات سامنے آتی رہتی ہیں قلفی،حلوہ،بریانی،پانی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور صفائی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں خریدی گئی اشیاء کا ذائقہ،تازگی یا معیار تسلی بخش نہ ہونے کے باعث انہیں کھانے کے بجائے ضائع کرنا پڑتا ہے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیشن پر فروخت ہونے والی ہر اشیائے خورونوش کا معیار،قیمت، تیاری اور میعاد باقاعدگی سے چیک کی جائے مسافروں کے مطابق باقاعدہ اسٹالز کے علاوہ مختلف اقسام کے پھیری والے بھی پلیٹ فارموں اور ٹرینوں میں گھومتے نظر آتے ہیں جس سے پلیٹ فارم پر آمدورفت متاثر ہوتی ہے اور ٹرین کے دروازوں کے قریب رش کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر ہر شخص کو بلا روک ٹوک ٹرین اور کوچز میں اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی تو نہ صرف مسافروں کا سکون متاثر ہوگا بلکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے حوالے سے بھی سوالات پیدا ہوں گے مسافروں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو محض آمدورفت کا مقام سمجھنے کے بجائے مسافروں کے لیے پرسکون،صاف ستھرا،منظم اور معیاری سہولیات سے آراستہ اسٹیشن بنایا جائے پلیٹ فارموں پر غیر ضروری شور،بلند آواز میں اشیاء فروخت کرنے اور کوچز میں بلا اجازت داخل ہونے والے پھیری والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کو روہڑی اسٹیشن کے تمام اسٹالز،وینڈرز اور پھیری والوں کی اچانک چیکنگ کرنی چاہیے اشیائے خورونوش کے نمونے حاصل کرکے متعلقہ فوڈ سیفٹی اداروں سے معیار کی جانچ کرائی جائے مقررہ نرخوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے مسافروں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پھیری،غیر معیاری اشیاء،زائد قیمتوں،شورشرابے اور کوچز میں بلا اجازت داخل ہونے والے وینڈرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر آنے والے ہزاروں مسافروں کو بہتر،محفوظ،صاف ستھرا اور سکون دہ ماحول میسر آسکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *