Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے چاروں صوبوں میں دھرنے دوسرے روز بھی جاری

کراچی: پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے چاروں صوبوں میں دھرنے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز کے باہر کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے پرامن انداز میں جاری رہیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے حکومتی کمیٹی کو دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کے لیے لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔

لاہور میں دھرنے کے باعث مال روڈ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے بھی حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *