Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

ٹیکسلا میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ عرف گلمانہ فائرنگ سے جاں بحق، بہن زخمی


ٹیکسلا: اسلام آباد سے متصل ٹیکسلا کے علاقے جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف ٹک ٹاکر عائشہ عرف گلمانہ جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کی 12 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ عائشہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ گاڑی (BWV-609) میں راولپنڈی جا رہی تھیں کہ مسلح افراد نے گاڑی روک کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے پی آئی ایم ایس اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال ٹیکسلا منتقل کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ وجوہات میں آن لائن تنازعات، سائبر ہراسانی اور ذاتی دشمنی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *