Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلو اکانومی پاکستان کے معاشی استحکام کی نئی امیدطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زوربلو اکانومی پاکستان کے معاشی استحکام کی نئی امیدطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زور

پاکستان کے معدنی شعبے میں نئی پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خضدار منصوبہ فعال

کوئٹہ: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت خضدار کا بارائٹ، لیڈ اور زنک (بی ایل زیڈ) منصوبہ فعال ہوگیا ہے۔

خضدار میں واقع بی ایل زیڈ منصوبہ پاکستان کے اہم معدنی منصوبوں میں شامل ہے، جس میں 69 ملین ٹن معدنی ذخائر موجود ہیں جبکہ منصوبے کی متوقع مائن لائف 34 سال ہے۔

ایس آئی ایف سی نے منصوبے کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرتے ہوئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی۔ یہ منصوبہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور بولان مائننگ انٹرپرائزز کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیز سے متعلق مسائل کے حل اور آپریشنل معاہدے کی تکمیل کے بعد منصوبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ منصوبے سے سالانہ 150 سے 230 ملین ڈالر تک آمدن اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *