Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

یہ ٹرمپ آخر چاہتا کیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ایران پر بھروسہ نہیں کرتے اور آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے۔
امریکی صدر کہتے ہیں کہ وہ ایران پر بھروسہ نہیں کرتے۔
’میں ایران پر بھروسہ کرنے والا آخری شخص ہوں گا، انہوں نے مسلسل مجھ سے جھوٹ بولا ہے۔‘
انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے۔
اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایرانی بندرگاہ کی جانب جانے والے ایک بحری جہاز کو روک کر ناکارہ کر دیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ پاناما کا پرچم بردار جہاز خلیج عمان سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
بیان کے مطابق، اس جہاز کا مقصد ایرانی بندرگاہ تک پہنچ کر امریکی بحری ناکہ بندی کو توڑنا تھا اور ’جب جہاز کے سویلین عملے نے امریکی افواج کی جانب سے بار بار دی جانے والی تنبیہات کو نظر انداز کیا، تو بحریہ کے ایک MH-60 ہیلی کاپٹر نے ’جہاز کے انجن روم پر دو ہیل فائر (Hellfire) میزائل داغے۔‘
سینٹ کام نے کہا کہ ’یہ جہاز اب ایران کے راستے پر نہیں ہے۔‘
سینٹ کام کے مطابق، منگل 11 اگست تک ’55 تجارتی جہازوں‘ کا رخ موڑا گیا ہے، تعاون نہ کرنے والے تین جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے اور دو جہازوں کی تلاشی لی گئی ہے۔

دوسری طرف ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ’آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک امریکہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور ایران کی شرائط کو تسلیم نہیں کر لیتا۔‘

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ’اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے راستے کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے، تو یہ معاہدہ آبنائے ہرمز کی بندش کے معاملے سے الگ حیثیت رکھے گا۔‘
محسن رضائی نے تہران میں چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک امریکہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور ایران کی شرائط کو تسلیم نہیں کر لیتا۔‘
میجر جنرل رضائی نے کہا: ’امریکہ کو جنگ ختم کرنی ہوگی، ایران کے منجمد اثاثے واپس کرنے ہوں گے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ کا خاتمہ کرنا ہو گا۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ایران نے یہ شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکہ تک پہنچا دی ہیں۔
ٹرمپ کا یہ عجیب تماشا ہے جو کسی کی سمجھ سے باہر ہے، کیونکہ ایک طرف وہ فائینل جنگ کرنے اور ایران کو ختم کرنے کا دعویٰ کر رہا ہوتا ہے اور پھر اگلے روز مذید مزاکرات کرنے کی بات کر رہا ہوتا ہے۔ یہ مسٹر ٹرمپ چاہتا کیا ہے یہ کوئی بتائے کہ ہم بتلائیں کیا؟؟؟؟

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *