Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰواشک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰواشک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹی

حکومت ہوش کے ناخن لے، زبانی دعوؤں سے امن نہیں آتا، حافظ محمد یوسف

کویٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد یوسف نے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے دستوری جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک عرصے سے بدامنی اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے۔ آئے روز بڑھتے ہوئے بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے شہریوں کی زندگی کو خوف اور بے یقینی سے دوچار کر دیا ہے۔ یہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہو چکی ہے کہ لوگ اپنے جان و مال کے تحفظ سے محروم ہو چکے ہیں اور انہیں ہر وقت دہشت اور اضطراب کا سامنا رہتا ہے۔ شہر کے تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بجائے محض دعوؤں اور بیانات تک محدود ہے۔ عملی اقدامات کی بجائے محض زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے دہشت گرد عناصر کھل کر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جے یو آئی بلوچستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو محض بیانات سے نکل کر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سکون اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری سے کسی صورت بھی غفلت برتی نہیں جا سکتی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان نے زور دیا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی وضع کرنی چاہیے جس میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانا، سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور عوام کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا شامل ہو۔ جب تک حکومت اور انتظامیہ اس مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات نہیں اٹھاتی، اس وقت تک شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ جے یو آئی بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *