Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیاسماءجتک کیس قابل تشویش معاملہ ہے ،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ربابہ بلیدیوڈھ: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیاسماءجتک کیس قابل تشویش معاملہ ہے ،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ربابہ بلیدیوڈھ: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شامل

گنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہ

گنداخہ:( نامہ نگار) گنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام”بی آئی ایس پی” کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی مالی امداد میں مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،جس کے باعث غریب اور نادار خواتین شدید ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ خواتین نے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اور عدم توجہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ گنداخہ کے سامنے قائم مبینہ ڈیوائس مافیا نے امدادی رقوم کی ادائیگی کے دوران مستحق خواتین سے 1000 سے 1500 روپے تک کی غیرقانونی کٹوتی کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین، جو پہلے ہی مہنگائی اور غربت سے پریشان ہیں، مجبوری کے باعث یہ کٹوتیاں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز غریب، بیوہ، یتیم بچوں کی کفالت کرنے والی اور مستحق خواتین کی مالی معاونت کے لیے کیا تھا، مگر چند ڈیوائس مافیا نے اس قومی فلاحی منصوبے کو بدنام کرتے ہوئے غریب خواتین کے حقوق پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی رقم میں کٹوتی نہ صرف غیرقانونی عمل ہے بلکہ یہ مستحق خاندانوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے مستحق خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع اوستا محمد کی انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے، پولیس تھانہ گنداخہ کے سامنے سرگرم مبینہ ڈیوائس مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور تمام ادائیگی مراکز کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق خواتین کو ان کی مکمل امدادی رقم بلا کسی کٹوتی کے فراہم کی جا سکے۔متاثرہ خواتین نے ڈپٹی کمشنر اوستا محمد، کمشنر نصیرآباد ڈویژن، ڈویژنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ غریب خواتین کی داد رسی کی جائے، ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،غیرقانونی کٹوتیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق خواتین کو ان کا پورا حق بلاخوف و خطر مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *