Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اسلام آباد: سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی گھر میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ محمد خلیل نے خود اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد خلیل امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے موجود تھے، تاہم بیٹی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر وطن واپس آگئے۔

محمد خلیل پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باؤلر ہیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور 2003-04 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیے گئے۔

اگرچہ انہیں اس سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع نہ مل سکا، تاہم انہوں نے دسمبر 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں وکٹ حاصل نہ کرنے کے بعد انہیں قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

بعد ازاں محمد خلیل نے 2010-11 کی قائداعظم ٹرافی میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ ان کی عمدہ کارکردگی کے باعث زخمی فاسٹ باؤلر جنید خان کی جگہ انہیں 2011-12 کے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے دوبارہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *