Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

قومی شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے، حبیب اللہ بادیزئی

قومی شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے, حبیب اللہ بادیزئی
قومی شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات سے ٹرانسپورٹ شعبہ تباہ ھوچکا ہے۔صدر ٹرانسپورٹرز
حکومت فوری نوٹس لے، اور مسافر گاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر اور معروف ٹرانسپورٹر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر تواتر کے ساتھ جاری فائرنگ کے واقعات پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں بلکہ یہ صوبے میں سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کے جان و مال کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی شاہراہیں عوام کی آمدورفت اور ملکی معیشت کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں، مگر حالیہ واقعات کے باعث مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، ایسے واقعات کے ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت میں لائے جائیں اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے وفاقی اور بلوچستان حکومت، وزارت داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی تمام قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے، حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کیا جائے، جدید نگرانی کا نظام متعارف کرایا جائے اور مسافر گاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عوام بلاخوف و خطر سفر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر برادری ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرتی آئی ہے، تاہم مسلسل پیش آنے والے ایسے افسوسناک واقعات سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں اور عوامی اعتماد کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو عوام کے جان و مال کے تحفظ، شاہراہوں کے امن اور بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اٹھایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *