Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم، کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جبکہ آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر قسم کے مذاکرات کے لیے حکومت تیار ہے۔

20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض ریاست مخالف عناصر تشدد، سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا اور تقسیم کرنا ہے، تاہم ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پسماندگی یا غیر متوازن ترقی کو تشدد کی واحد وجہ قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تربت سمیت بلوچستان کے کئی علاقے پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ کچھ عناصر کا مقصد ترقی نہیں بلکہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئین کے اندر رہ کر بات کرنا چاہتے ہیں، ان سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں، لیکن جو پاکستان کو نقصان پہنچانے یا توڑنے کی سوچ رکھتے ہیں، ان سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست ہر چیز سے مقدم ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کے حوالے سے اختلافات یا شکایات ہو سکتی ہیں، لیکن ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے میرٹ پر مبنی نظام ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے سرکاری بھرتیوں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *