Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

کوہلو میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہریوں کا کوہلو ٹو سبی شاہراہ بند کرکے پی ایچ ای اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

کوہلو (نذر بلوچ قلندرانی) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جس کے خلاف میر ہزار وڈھ کے مکینوں نے سبی ٹو کوہلو شاہراہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر ہزار وڈھ سمیت کوہلو کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے، جس کے باعث شہری پانی کی ایک ایک بوند کے لیے پریشان ہیں، جبکہ متعلقہ محکمہ پی ایچ ای اور ضلعی انتظامیہ اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ احتجاج سے قبل متعدد بار پی ایچ ای حکام اور دیگر متعلقہ افسران کو پانی کی قلت سے آگاہ کیا گیا، تاہم کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس کے باعث شدید گرمی میں احتجاج پر مجبور ہونا پڑا، مظاہرین نے مزید الزام عائد کیا کہ کوہلو کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بی ایس ڈی آئی (BSDI) کے تحت منظور ہونے والی درجنوں واٹر بور اور دیگر ترقیاتی اسکیمیں عوامی مفاد کے بجائے چند مخصوص افراد تک محدود کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں احساسِ محرومی، پسماندگی اور بنیادی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، احتجاج کے شرکاء نے رکن صوبائی اسمبلی نواب چنگیز خان مری، ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دمڑ، ایف سی کمانڈنٹ فاروق اشرف اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کے بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ تمام ترقیاتی اسکیموں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر شہری کو اس کا جائز حق مل سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *