Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پشتون بچے دہشت گردی کے نام پر قربان ہونے کیلئے پیدا نہیں ہوتے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

محمود خان اچکزئی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون اپنے بچوں کو اس لیے دنیا میں نہیں لاتے کہ انہیں دہشت گردی کے نام پر قتل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اپنے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے اسے اقتدار سے الگ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ زیارت جیسے واقعات پر ذمہ داروں کا تعین اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔

پی کے میپ کے سربراہ نے کہا کہ عوام کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، جہاں مظاہرین واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *