Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

سانحہ زیارت: حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، جوڈیشل کمیشن بنانے کی یقین دہانی


کوئٹہ: سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے ساتھ حکومتی وفد کے مذاکرات ہفتہ کی شب گئے تک جاری رہے، جہاں ابتدائی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومتی وفد نے سانحہ زیارت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

مذاکرات میں حکومتی وفد کی قیادت صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ، بلال کاکڑ، کمشنر کوئٹہ شہازیب خان اور دیگر حکام بھی شامل ہیں۔

مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے کہا کہ حکومت سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وفد کے مطابق حکومت بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، جبکہ آل پارٹیز اور لواحقین کے دیگر مطالبات پر بھی مثبت پیش رفت کے لیے آمادہ ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں اور امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے اور دھرنا شرکاء و شہداء کے لواحقین سے براہ راست ملاقات حکومت کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے حکومت، سیاسی جماعتوں اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب آل پارٹیز کی نمائندگی رحیم زیارتوال، نصراللہ زیرے، اصغر خان اچکزئی، آغا حسن، ڈاکٹر اسحاق، عبدالمتین اخونزادہ، دلاور خان اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ مذاکرات میں سانحہ زیارت کے متاثرین کے مطالبات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *