Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

جاپان: جھگڑے کے دوران خاتون نے ساتھی کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے، ملزمہ گرفتار

ٹوکیو: جاپان میں گھریلو جھگڑے کا ایک انتہائی افسوسناک اور غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی ساتھی خاتون کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 29 جون کو ٹوکیو کے قریب واقع شہر کوگا میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ متاثرہ خاتون اور 49 سالہ ملزمہ ماسائے ساکورائی ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کر گیا۔ الزام ہے کہ ملزمہ نے غصے میں آ کر سوئی اور دھاگے کی مدد سے متاثرہ خاتون کے ہونٹ سی دیے۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کسی طرح گھر سے نکل کر قریبی دکان تک پہنچی، جہاں دکاندار نے اس کی حالت دیکھتے ہی پولیس اور امدادی ٹیم کو اطلاع دی۔ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ماسائے ساکورائی کو جسمانی حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے (NHK) کے مطابق پولیس اس امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی تیسرا شخص بھی موجود تھا، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس دونوں خواتین کے باہمی تعلقات، جھگڑے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کی تفتیش کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *