Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

2 غیرملکی خواتین کے اغوا، ریپ کیس میں اہم پیشرفت، رضا ڈار سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع


کینٹ کہچری لاہور میں 2 غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت رضا ڈار سمیت 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔

سماعت کے دوران استغاثہ نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو جرم میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ، نقدی اور اسلحے کو بھی برآمد کرنا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو چہروں پر ماسک لگا کر عدالت پیش کیا، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں یورپی ممالک ہالینڈ اور سپین سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کے مبینہ اغوا کا واقعہ 29 جون کو پیش آیا تھا اور پولیس نے اس معاملے میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ایک رشتہ دار سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اتوار کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ لاہور سے دو غیر ملکی خواتین کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک بڑی سیاسی شخصیت کے رشتہ دار ملوث ہیں اور پولیس میرٹ پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *