Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کامیاب مذاکرات، زیارت کراس دھرنا ختم، شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت کراس پہنچ کر دھرنے کے شرکاء سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مطالبات اور تحفظات تفصیل سے سنے اور مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کیا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مظاہرین کے مطالبات پر غور اور قابلِ عمل سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی، جبکہ دھرنے کے نمائندہ وفد کو تفصیلی مذاکرات اور مطالبات پیش کرنے کے لیے چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر لیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کے جائز مطالبات کو قانون، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے گا اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دشمن بلوچستان پر دو طرف سے حملہ آور ہے، ایک جانب معصوم شہریوں کو قتل کر رہا ہے اور دوسری جانب لوگوں کا روزگار متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اس سب کا الزام بھی ریاستی اداروں پر عائد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ پوری قوم اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے تاکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہے اور اختلافات یا شکایات کا حل صرف مذاکرات، باہمی اعتماد اور آئینی و قانونی طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن، بھائی چارے اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی اور مثبت پیش رفت کے بعد مظاہرین نے زیارت کراس پر جاری دھرنا ختم کرنے اور شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد آمدورفت معمول پر آ گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *