Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

کوئٹہ: زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید ہوگئے۔
ایس پی زیارت قدوس دہوار کے مطابق حملہ پولیس اہلکاروں پر کیا گیا ہے، گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

شہداء کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان شامل ہیں۔

دوسری جانب، 20 افراد کے اغواء کے خلاف ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس پر قومی شاہراہ شہریوں نے احتجاجاً بند کر دی۔ احتجاج زیارت میں کچ کے علاقے سے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے اغوا کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ قومی شاہراہ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے مانگی ڈیم کے زیر تعمیر ٹینکی سے اغوا کیا، مغوی پولیس اہلکار زیر تعمیر ٹینکی پر تعینات تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اغوا کیے جانے والے تمام افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، پانچ مغوی افراد اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *