Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

ہنہ اوڑک واقعہ: ریاستی رٹ پر سنگین سوالات، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (پاکستان) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے ہنہ اوڑک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح افراد کی موجودگی اور مقامی آبادی پر حملے انتہائی تشویشناک اور ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں چار نوجوانوں کی المناک شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ صرف چیک پوسٹوں کے قیام سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ حکومت کو مقامی قبائل اور معتبر عمائدین کی مشاورت سے مؤثر اور دیرپا اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے قاصدوں اور مخبروں کے بجائے اصل حکمران خود عوام کے سامنے آئیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی رٹ کی کمزوری کے باعث شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت دفاع پر مجبور ہونا پڑا، جو ایک انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش صورتحال ہے۔ حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد خواتین، بچوں اور بزرگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جس کا فوری تدارک ناگزیر ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *