Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

کوئٹہ پریس کلب میں قومی آبادی ایجنڈا پر میڈیا ورکشاپ، آگاہی میں صحافیوں کے کردار پر زور

اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (UNFPA) کے اشتراک سے قومی آبادی ایجنڈا سے متعلق ایک اہم میڈیا ورکشاپ کوئٹہ پریس کلب میں صدر پریس کلب عرفان سعید کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں UNFPA بلوچستان کی صوبائی کوآرڈینیٹر سعدیہ عطا، سینئر صحافی سید علی شاہ، بہرام لہڑی، سلام جوگزئی، پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کوئٹہ کے کرنٹ افیئرز سے وابستہ نمائندوں سمیت مختلف میڈیا اداروں کے صحافیوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد قومی آبادی ایجنڈا کے تحت کیے گئے وعدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا، درپیش چیلنجز پر غور کرنا اور عوامی آگاہی میں میڈیا کے مو¿ثر کردار کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید نے کہا کہ آبادی، صحت اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے شعبے ہیں، لہٰذا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے آبادی سے متعلق پالیسیوں پر مو¿ثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی آبادی ایجنڈا کے اہداف حاصل کرنے کے لیے میڈیا کی ذمہ دارانہ اور مو¿ثر شمولیت انتہائی اہم ہے۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کو قومی آبادی سے متعلق وعدوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ری پروڈکٹیو ہیلتھ بل (Reproductive Health Bill) کے نفاذ، اس کے مختلف پہلوو¿ں اور مو¿ثر عملدرآمد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔شرکاءکو بتایا گیا کہ ری پروڈکٹیو ہیلتھ بل کا بنیادی مقصد ہنگامی تولیدی صحت کی معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی، ماو¿ں کی جانوں کا تحفظ، خاندانی منصوبہ بندی کی غیر پوری ضروریات کو پورا کرنا، ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا، اور خواتین و بچیوں کو ہر قسم کے تشدد، امتیازی سلوک اور استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے مو¿ثر قانونی و عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔UNFPA بلوچستان کی صوبائی کوآرڈینیٹر سعدیہ عطا نے اپنے خطاب میں کہا کہ تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی سے متعلق درست معلومات عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کر کے صحت مند معاشرے کے قیام اور قومی آبادی پالیسی کے اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ صحت بلوچستان، UNFPA، میڈیا اور دیگر ترقیاتی شراکت دار باہمی تعاون سے قومی آبادی ایجنڈا پر مو¿ثر عملدرآمد کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ خواتین، بچوں اور خاندانوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے قومی اہداف بھی حاصل کیے جا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *