Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

برطانوی وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان، الوداعی پیغام میں آبدیدہ ہوگئے

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے الوداعی پیغام میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا میری قیادت میں برطانیہ نے ترقی کی ہے، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے منصب سنبھالا تو انتہائی پرجوش تھا۔ برطانوی عوام کی فلاح و بہبود میری ترجیح رہی۔ دو سال میں ہم نے اپنی پارٹی اور معیشت کو مضبوط کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو دو سال میں مضبوط کیا، ہمیں بار بار بتایا گیا کہ ہماری پارٹی کمزور اور ختم ہوگئی ہے۔ تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں، وقت درکار ہوتا ہے۔ آنے والے وزیر اعظم سے مکمل تعاون اور حمایت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فیصلے سے برطانوی بادشاہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی سوال یہ نہیں ہورہا ہے کہ لیبر پارٹی میں تبدیلی کون لائے گا۔ بلکہ سوال یہ ہورہا ہے کہ میں اگلے الیکشن میں پارٹٰی کو لیڈ کرنے کیلئے موزوں ہوں یا نہیں تو اس کا جواب میں قبول کرتا ہوں اور پارٹی کی لیڈرشپ سے بھی مستعفی ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر ایک دہائی کے دوران مستعفی ہونے والے برطانیہ کے چھٹے وزیر اعظم ہیں۔

کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے باعث جلد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ کیئر اسٹارمر دو اہم شعبوں، امیگریشن اور توانائی کی پالیسیوں میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر شمالی سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کے استعمال سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ برطانوی حکومت ان وسائل سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *