Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

پیپلز پارٹی روہڑی تنظیم کا گڑھی خدا بخش بھٹو کا دورہ شہدائے جمہوریت کی مزارات پر حاضری اور فاتحہ خوانی


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل روہڑی کی نومنتخب تنظیم نے تحصیل صدر حاجی نبی بخش جسکانی کی قیادت میں گڑھی خدا بخش بھٹو کا دورہ کیا، جہاں وفد نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائے جمہوریت کی مزارات پر حاضری دی۔ اس موقع پر رہنماؤں اور کارکنوں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل روہڑی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی قربانیوں کی امین جماعت ہے اور عوامی خدمت، جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی وفد نے ملک میں امن، استحکام، خوشحالی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے دورے کے اختتام پر وفد نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ :::

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *