Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خاناسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خان

بانی پی ٹی آئی کے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو میں اپارٹمنٹ کے حوالے سے پیشرفت


اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو میں اپارٹمنٹ کے نئے سب لیز ہولڈر شاہد نصیر نے درخواست دائر کردی جو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد نصیر نے پروجیکٹ کے ٹاور سی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپارٹمنٹ سب لیز پر حاصل کیا، کیس میں فریق بننے کے لیے شاہد نصیر اور اعتزاز احسن کی بیٹی زینب احسن نے درخواست جمع کرادی ہے۔

متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے 5 سب لیز ہولڈرز کو انٹراکورٹ اپیل میں بطور اپیل کنندہ شامل کیا جائے، اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اس عدالت میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹس قانونی طور پر حاصل کیے لہٰذا درخواست گزاروں کو انٹراکورٹ اپیل میں پارٹی بنانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے شاہد نصیر سمیت دیگر کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے تھرڈ پارٹی رائٹس کے تحت انٹراکورٹ اپیلوں میں اپیل کنندگان کو اسٹے دے رکھا ہے اور سب لیز ہولڈرز اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل کرنے سے روکا ہے۔

سی ڈی اے نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی تعمیر کے لیے بی این پی کی لیز منسوخ کر دی تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے لیز منسوخی کو قانونی قرار دیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *