Banner

پولیس گشت میں اضافہ اور شہری تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پرویز خان عمرانی

Share

Share This Post

or copy the link


سبی(نامہ نگار)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج پرویز خان عمرانی سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند کی سربراہی میں سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم بابر مغل، آفس سیکرٹری عمران خان مرغزانی اور رئیس علی ہانبھی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحافتی امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال، پولیس گشت میں اضافے، پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور شہریوں کو آزادانہ کاروبار کی فراہمی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد نے ڈی آئی جی سبی رینج کو شہر میں امن و امان کی صورتحال، مختلف علاقوں میں موثر پولیس گشت کی ضرورت اور پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے عہدیداران نے کہا کہ پولیس اہلکار سخت موسمی حالات اور طویل ڈیوٹی کے باوجود اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اس لیے 12 گھنٹے کی طویل ڈیوٹی کو کم کرکے 8 گھنٹے کیا جانا چاہیے تاکہ اہلکار بہتر انداز میں فرائض سرانجام دے سکیں اور ان کی ذہنی و جسمانی تھکاوٹ میں کمی آئے۔وفد نے کہا کہ پولیس فورس کو بہتر سہولیات اور مناسب اوقات کار کی فراہمی سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے جبکہ شہریوں کو بھی زیادہ مؤثر سیکیورٹی میسر آئے گی۔ اس دوران صحافی برادری کو درپیش مسائل اور میڈیا و پولیس کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی پولیس سبی رینج پرویز خان عمرانی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں قیام امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس گشت میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں اور شہری بلا خوف و خطر اپنے کاروبار اور روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ڈی آئی جی سبی رینج نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورس کو درپیش مسائل کے حل اور بہتر ڈیوٹی نظام کے حوالے سے تجاویز کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ وفد نے امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اقدامات کو سراہا۔

پولیس گشت میں اضافہ اور شہری تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پرویز خان عمرانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us