Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی

صوبے کے 17 اضلاع میں آف گرڈ پاور اسٹیشنز کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام میں بہتری کے لیے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم سیکرٹری توانائی اسفندیار کاکڑ ، چیف کیسکو سید یوسف شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران محکمہ توانائی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بلا تعطل، پائیدار اور کم لاگت بجلی کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبے پیش کیے گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کی وسیع جغرافیائی حدود اور بکھری ہوئی آبادی کے باعث روایتی طویل ٹرانسمیشن لائنوں اور پیچیدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نہ صرف مہنگا عمل ہے بلکہ متعدد علاقوں میں تکنیکی چیلنجز بھی درپیش ہیں اس صورتحال کے پیش نظر مقامی سطح پر بجلی پیدا کرنے کے لیے منی پاور اسٹیشنز اور آف گرڈ توانائی منصوبوں کو زیادہ مؤثر اور قابل عمل حل قرار دیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی آزمائشی منصوبوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کے بعد صوبے کے 17 اضلاع میں آف گرڈ پاور اسٹیشنز کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد ایسے علاقوں کو سستی اور قابل اعتماد بجلی فراہم کرنا ہے جو قومی گرڈ سے منسلک نہیں یا جہاں بجلی کی فراہمی مسلسل مسائل کا شکار ہے اجلاس میں آن گرڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک قابل عمل منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ٹیرف کے تعین، قانونی ضابطہ کار اور دیگر ریگولیٹری معاملات کے حوالے سے نیپرا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرتے ہوئے پیش رفت کو تیز کیا جائے تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *