Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

پاکستان میں انٹرن شپ کا بڑا پروگرام شروع، طلبہ سے درخواستیں طلب


پاکستان میں انٹرن شپ کا بڑا پروگرام شروع کردیا گیا، جس کے لیے طلبہ سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

پاکستان کی سائبر اسپیس کے تحفظ کے لیے افرادی قوت کی تیاری کے مقصد سے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر سیکیورٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو 6 ہفتوں پر مشتمل عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں 16 جون تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ پروگرام میں طلبہ اور حالیہ گریجویٹس شرکت کے اہل ہوں گے۔

حکام کے مطابق تربیتی پروگرام میں انسڈنٹ رسپانس، تھریٹ انٹیلی جنس اور وَلنریبلٹی منیجمنٹ سمیت مختلف اہم شعبوں کی تربیت شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ گورننس، کمپلائنس، ڈیجیٹل فرانزکس، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈویلپمنٹ سے متعلق عملی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق انٹرنیز کو سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے ساتھ براہ راست کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ حقیقی سائبر سیکیورٹی منصوبوں پر عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو ماہرین کی جانب سے تربیت اور مینٹورشپ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں عملی مہارتیں حاصل کر کے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہو سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *