Banner

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، نئی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، نئی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی
قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کاوفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا شیڈول تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو بلایا جانے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے جس کے باعث رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے قتصادی سروے بھی چار جون کو اور وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔

وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم ذرائع قومی اسمبلی کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانیکا امکان ہے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، نئی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us