Banner

خواتین کو اے آئی ٹیکنالوجی سے بااختیار بنائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان میں خواتین انٹرپینورز کے لیے پہلی اے آئی لیب کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں ابتدائی مرحلے میں 20 خواتین کاروباری شخصیات کی تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کو مرحلہ وار صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی تاکہ خواتین کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین انٹرپینورز کے لیے پہلی اے آئی لیب کا قیام صوبے میں معاشی استحکام اور جدید ترقی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خواتین کو گمراہ کرکے خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت انہیں ترقی، تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنک اسکوٹی، اسکالرشپس، آسان شرائط پر قرضوں اور اے آئی لیب جیسے منصوبے خواتین کو خودمختار اور باوقار مستقبل دینے کی عملی کوششیں ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین اور نوجوانوں کی ترقی، تعلیم اور معاشی خودمختاری بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خواتین کو اے آئی ٹیکنالوجی سے بااختیار بنائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us