Banner

گورنر بلوچستان متحدہ سیاسی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے

Share

Share This Post

or copy the link

ورنر بلوچستان سیاسی رہنماؤں کے ایک متحدہ سیاسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بیجنگ پہنچ چکے ہیں جو پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کی ڈائمنڈ جوبلی سے رہنمائی کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ وفد پاکستان بھر سے سیاسی پارٹیوں کے اشتراک، اتحاد، وژن اور ترقی کی روشنی کے طور پر کھڑا ہے۔ اس رسمی اور تاریخی دورے میں مذکورہ وفد چین کی سولر انرجی کی وسیع ترقی کا جائزہ لے گا، اس کے قدیم تہذیبی ورثے کی لازوال عظمت کا معائنہ کریگا اور سلیکون سٹریٹ کا مشاہدہ کریگا جو قدیم روایت اور سائنٹفک جدت کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ تہذیبی ورثہ اور جدت کاری دونوں چینی سیویلائزش کے جڑواں ستون ہیں۔ ان سیاسی بصیرت کی قیادت میں وفد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممتاز نمائندوں سے بھی ملاقات کریگا۔ وہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سیاسی و معاشی منظرنامہ، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری اور مستقبل کے اسٹرٹیجک اتحاد کے تبدیلی کے وژن پر اپنی سیاسی بصیرت کا تبادلہ کرینگے۔ یہ رسمی اور تاریخی دورہ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب میں ایک روشن سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں جس کا محور و مرکز سی پیک ہے، گوادر سٹی میگا پروجیکٹ سی پیک کے تاج کا چمکتا ہوا نگینہ ہے۔ سی پیک کی تکمیل کے بعد بلوچستان معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور اختراعات کا ایک بہت بڑا عالمی مرکز بنے گا۔ ایک روشن مستقبل کی بصیرت کے ساتھ گورنر مندوخیل بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کی حقیقی ترقی اور صوبے کے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اس یقین کے ساتھ کہ بہت جلد بلوچستان تجارت اور ترقی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ گورنر مندوخیل نے 75 سالہ شراکت داری کیلئے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کیا اور اسے مشترکہ تقدیر کی تعمیر کی راہ پر گامزن ہونے والی ایک روشن قوت قرار دیا۔ ڈائمنڈ جوبلی کے تناظر میں جیسے ہی ہم ایک اور نئے صفحے کو پلٹتے ہیں تو پاکستان اور چین امید، اختراع اور لامحدود امکانات سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ چائنا کے ایک ہفتہ سرکاری دورے پر جانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا، جمعیت علمائے اسلام ف خیبرپختونخوا کے سینیٹر عطاء الحق، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، صوبائی وزیر محمد خان لہڑی، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری، پارلیمانی سیکرٹری برکت علی رند، سابق ایم این اے سید محمود شاہ، میر عزیز اللہ خان، محمد امید، جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ناصر محمود اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن بایزید خان کاسی شامل ہیں ۔

گورنر بلوچستان متحدہ سیاسی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us