Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینی

پاکستان میں مزدور کو عزت، تحفظ، منصفانہ اجرت اور برابر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،چوہدری سالک حسین

پاکستان میں مزدور کو عزت، تحفظ، منصفانہ اجرت اور برابر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،چوہدری سالک حسین

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم مزدور کے موقع پر اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز (رجسٹرڈ) سی بی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر Oil and Gas Development Company Limited احمد حیات لک ، مینیجنگ ڈائریکٹر OEC نصیر خان کاشانی، اتحاد یونین آ ف آل پاکستان OGDCL ایمپلائز( رجسٹرڈ ) سی بی اے صدر زاہد حسین بھٹو ، پیکیجز گروپ ورکرز یونین جنرل سیکرٹری شیخ محسن الیاس اور دیگر مزدور یونینز کے عہدیداران نے شرکت کی

وفاقی وزیر نے کہا کہ محنت کش کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور پاکستان کی ترقی، صنعتی استحکام اور عالمی شناخت میں مزدوروں کی محنت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا گزشتہ سال 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا جبکہ ترسیلات زر تقریباً 40 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی، قطر، جنوبی کوریا، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے مزدوروں کی مالی معاونت میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شادی گرانٹ کو 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے جبکہ ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا کہ جلد ہی اسلام آباد میں صنعتی مزدوروں کو میرٹ کی بنیاد پر گھروں اور فلیٹس کی الاٹمنٹ کی جائے گی جس میں او جی ڈی سی ایل کے ورکرز بھی شامل ہوں گے۔

چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ Employees’ Old-Age Benefits Institution کے تحت پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے ورکرز ویلفیئر فنڈ موبائل ایپ اور ای-پروٹیکٹر سسٹم جیسے اقدامات سے سہولت اور شفافیت کو فروغ ملا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی بھرتی ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں تاکہ مزدوروں کو استحصال سے بچایا جا سکے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا خاندان، جس کی بنیاد چوہدری ظہور الٰہی نے رکھی، ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

چوہدری سالک حسین نے زور دیا کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں انصاف، برابری اور مزدوروں کے لیے باعزت زندگی کے مواقع موجود ہوں۔ آخر میں انہوں نے مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر اور دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *