Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جا رہا ہے، محنت کشوں کو خراج تحسین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جا رہا ہے، محنت کشوں کو خراج تحسین
آج کا دن مزدوروں کی جدوجہد، قربانیوں اور معاشی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کی یاد دلاتا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔

یکم مئی کو منایا جانے والا یہ دن مزدوروں کی جدوجہد، قربانیوں اور معاشی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کی یاد دلاتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری و نجی سطح پر تقریبات، ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں مزدوروں کے حقوق، بہتر اجرت، محفوظ کام کے ماحول اور سماجی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کے مسائل آج بھی محنت کش طبقے کے لیے بڑے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ یومِ مزدور کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں مزدور روزگار کی تلاش میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، جبکہ کئی افراد اپنی روزمرہ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کام پر موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور اور ہنرمند افراد نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک بھی اپنی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب مل کر ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کریں جہاں مزدور کو اس کا جائز حق اور عزت میسر ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *