Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، کراچی پورٹ اور پشاور میں بھاری مقدار برآمد

منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، کراچی پورٹ اور پشاور میں بھاری مقدار برآمد
کراچی پورٹ پر کیمرون بھیجے جانے والے ایک کنٹینر سے 180 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد کر لی

ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو بڑی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کیمرون بھیجے جانے والے ایک کنٹینر سے 180 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد کر لی۔

حکام کے مطابق منشیات کو استعمال شدہ کپڑوں کی گانٹھوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ برآمدگی کے بعد اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے لیے بڑا دھچکا ہے اور بندرگاہوں پر کارگو کی مؤثر نگرانی کا ثبوت بھی۔

دوسری جانب پشاور کے ناردرن بائی پاس پر محکمہ ایکسائز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن اسکواڈ کی ٹیم نے گاڑی نمبر LWH-2020 سے 19 ہزار 200 گرام چرس برآمد کی اور ملزم نعمت شاہ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

کارروائی صوبائی انچارج عاکف نواز خان کی نگرانی میں انسپکٹر محمد ریاض اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے اور وزیر ایکسائز سید فخر جہاں کی ہدایات پر ایسی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *