Banner

افغان طالبان رجیم کا انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ، بچوں سمیت8 افراد زخمی

Share

Share This Post

or copy the link


افغان طالبان رجیم نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی پر حملہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اپریل کو افغان طالبان نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں شہری آبادی پرگولہ باری کی۔

افغان طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ شہری کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹراشفاق کے مطابق اسپتال میں3 بچوں سمیت 5 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان لوئر نے گولہ باری سے ہونےوالےنقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انگوراڈہ میں فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد گھرتباہ ہوئے، گولہ باری کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔

انگوراڈہ سےزخمیوں کوفوری طبی امداد کے بعد ڈی آئی خان اور پشاور پہنچایا گیا ہے۔

افغان طالبان رجیم کا انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ، بچوں سمیت8 افراد زخمی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us