Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پاسپورٹ نظام بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پاسپورٹ نظام بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے
محسن نقوی کے علاوہ وزیر مملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نارمل پاسپورٹ کی ڈلیوری مدت 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کر دی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کو تیز تر سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 روز کے اندر یہ نظام نافذ کیا جائے گا، جس سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے اور پاسپورٹ کی گھروں تک مؤثر ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر پاسپورٹ نظام میں اصلاحات کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیا، جبکہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *