Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ کی روانگی کے بعد صدر پزشکیان سے رابطہ، 50 منٹ گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمان روانگی کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس دوران تقریباً 50 منٹ تک خطے کی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں جاری سفارتی کوششوں اور علاقائی امن کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 اور 12 اپریل کو ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا اور عباس عراقچی کی قیادت میں وفد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنماؤں سے رابطوں کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران کے دوران ہونے والی بات چیت کو بھی اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امن کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کی جانب سے بھی خطے میں امن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *