Banner

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

Share

Share This Post

or copy the link

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف
پاکستان دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سپہ سالار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر کے معاملے پر اپنا دوٹوک مؤقف بالکل واضح کرتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیا ہے۔

انہوں نے 16 اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سپہ سالار نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن کی حیثیت رکھتے ہیں جو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتے ہیں۔ سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بے اثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us