Banner

کچلاک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک

Share

Share This Post

or copy the link

کچلاک (نامہ نگار) کچلاک بائی پاس پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دو حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے ہیں جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

کچلاک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us