Banner

روہڑی میں شہری کا احتجاج، بلیک میلنگ اور ہراسانی کے سنگین الزامات

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی کے علاقے بڑی پٹنی کے رہائشی ظفر ڈنڈن نے روہڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں مبینہ طور پر الزام لگایا کہ غلام صغرا عرف سونیا دختر شیر چنا اور اس کے بھائی اصغر علی،ظفر علی،مظہر علی،پیرو اور علی رضا چنا گزشتہ کئی ماہ سے اسے بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے میں ملوث ہیں انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل وہ اپنی رکشہ پر غلام صغرا عرف سونیا کو سواری کے طور پر لے جاتے تھے جو ماہانہ بنیاد پر کرایہ ادا کرتی تھی تاہم بعد ازاں اس نے کرایہ دینا بند کر دیا ان کے مطابق جب انہوں نے کرایہ طلب کیا تو انہیں مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیا جائے گا ظفر ڈنڈن نے دعویٰ کیا کہ معاملہ عدالت تک پہنچا جہاں فیصلہ ان کے حق میں آیا، مگر اس کے باوجود بھی مخالف فریق کی جانب سے ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں انہوں نے مزید مبینہ الزام عائد کیا کہ ملزمان اور ان سے وابستہ چند افراد نے ان سے زبردستی رقم کا مطالبہ کیا اور انکار پر بڑی پٹنی کی مرکزی مارکیٹ میں ان پر پٹرول چھڑک کر انہیں زندہ جلانے کی کوشش کی گئی ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں متاثرہ شخص ظفر ڈنڈن نے ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی سکھر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور نامزد افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے

روہڑی میں شہری کا احتجاج، بلیک میلنگ اور ہراسانی کے سنگین الزامات

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us