Banner

سکھر ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، بڑا حادثہ ٹل گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو ) کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹرین کی ایک سلیپر بوگی اچانک پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی اور روہڑی ریلوے اسٹیشن پر داخل ہو رہی تھی۔ اچانک ایک بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث ٹرین کا توازن بگڑ گیا، تاہم ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگا دی، جس کے نتیجے میں ٹرین مزید کسی بڑے حادثے سے بچ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے، تاہم بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹرین آپریشن متاثر ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں حادثے کے بعد اسٹیشن پر موجود مسافروں اور ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش اور بے چینی پائی گئی۔ بعض مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگی سے باہر نکلنے کی کوشش کی، جبکہ دیگر کو ریلوے عملے نے محفوظ مقام پر منتقل کیا اس موقع پر مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث ٹرین حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات بار بار پیش آ رہے ہیں، جو مسافروں کی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں مسافروں نے مزید الزام عائد کیا کہ ٹریک کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہونے والے لوہے کے نٹ اور بولٹ اکثر غائب ہوتے ہیں، جو مبینہ طور پر چوری ہو جاتے ہیں، لیکن اس حوالے سے کوئی مؤثر نگرانی کا نظام موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں ہزاروں ملازمین ہونے کے باوجود کارکردگی میں بہتری نظر نہیں آ رہی، جو تشویشناک ہے۔
متاثرہ مسافروں نے وزیراعظم، وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک کی فوری مرمت، سیکیورٹی میں بہتری اور باقاعدہ نگرانی کے نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے اور مسافروں کا اعتماد بحال ہو دوسری جانب ریلوے حکام کی جانب سے بوگی کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی تیزی سے کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

سکھر ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، بڑا حادثہ ٹل گیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us