Banner

عثمان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر عارفہ صدیق کا اظہارِ افسوس

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی صوبائی سیکرٹری خواتین و انسانی حقوق سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق ایڈوکیٹ نے اپنے ایک دکھ بھرے بیان کیا ھے کہ بہت گہرے رنج، شدید دکھ اور دل کو غمگین کر دینے والی خبر موصول ہوئی کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی والدہ بی بی اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کی دادی بی بی اس فانی دنیا سے رحلت کر گئی ہیں۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 6:30 بجے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے مزار پر ادا کی جائے گی، جس میں علاقے کے عوام، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کے متعدد کارکنان کی شرکت کرینگے۔
مرحومہ، مرحوم سردار عبدالقیوم خان سرگڑہ کی اہلیہ تھیں۔ وہ صبر، برداشت، وقار اور پشتون روایات کی ایک زندہ مثال تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی سادگی، اصول پسندی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ گزاری۔ وہ ایک ایسی بہادر ماں تھیں جنہوں نے نہ صرف ملی شہید عثمان خان کاکڑ جیسے عظیم فرزند کو جنم دیا بلکہ ایسی تربیت بھی دی جس میں سچائی، بہادری، قومی غیرت اور وطن سے گہری محبت شامل تھی۔
اسی اعلیٰ تربیت کا نتیجہ تھا کہ ان کا بیٹا، ملی شہید عثمان خان کاکڑ، ایک بے باک، اصولی اور عوامی رہنما کے طور پر ابھرا۔ انہوں نے ہمیشہ ظلم، ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کی اور پشتون قوم سمیت دیگر مظلوم اقوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی، یہاں تک کہ اسی راہ میں اپنی جان قربان کر کے شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے۔
مرحومہ ان عظیم ماؤں میں سے تھیں جن کی خاموش قربانیاں اور بے مثال صبر قوموں کی تاریخ کا رخ متعین کرتے ہیں۔ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے بیٹے کو یہ سبق دیا کہ سچ پر قائم رہے، ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہو اور اپنے قوم کے وقار کا تحفظ کرے۔ ان کی اسی تربیت نے ایک ایسی فکری اور عملی جدوجہد کی بنیاد رکھی جو آج بھی جاری ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اگرچہ وہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو چکی ہیں، مگر ان کا کردار، تربیت اور قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ایسی عظیم مائیں کبھی نہیں مرتیں بلکہ اپنے افکار، اپنی اولاد کے کردار اور قوم کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

عثمان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر عارفہ صدیق کا اظہارِ افسوس

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us