Banner

اسلام آباد: امریکی و ایرانی وفود میں روبرو مذاکرات جاری، پاکستان بطور ثالث موجود

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی اور ایرانی وفد اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں فریقین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔امریکہ اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں دو روز قبل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد: امریکی و ایرانی وفود میں روبرو مذاکرات جاری، پاکستان بطور ثالث شامل

امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان ہفتے کو اسلام آباد میں روبرو مذاکرات جاری ہیں، جس میں پاکستان بطور ثالث شامل ہے۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان نصف صدی میں یہ اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات ہیں، جن کا مقصد چھ ہفتوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار قرۃ العین شیرازی کے مطابق سرینا ہوٹل میں ہونے والے یہ مذاکرات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہو رہے ہیں۔

ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے انڈپینڈنٹ اردو کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذاکرات کل (بروز اتوار) بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

ان مذاکرات سے قبل دونوں ملکوں کے وفود کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، حکومت عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔

ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: ’پاکستان آنے والا اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد پوری قوت کے ساتھ ایران کے مفادات کا مضبوط محافظ ہے اور اسی جذبے کے تحت وہ جرات کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے گا۔‘

بقول مسعود پزشکیان: ’کسی بھی صورت میں عوام کی خدمت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے گی اور مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، حکومت عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔‘

پاکستانی وزیراعظم کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو امریکہ اور ایران سے آئے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

دفتر خارجہ سے پہلے جاری بیان کے مطابق امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے جبکہ خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کر رہے تھے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن رضا نقوی نے کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ’دونوں وفود کے تعمیری مذاکرات کے لیے عزم کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔‘

بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کی جانب پیش رفت کے لیے دونوں فریقین کی سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد: امریکی و ایرانی وفود میں روبرو مذاکرات جاری، پاکستان بطور ثالث موجود

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us