Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

کوئٹہ میں اہم اجلاس: اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے متنازعہ قانون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے

کوئٹہ میں اہم اجلاس: اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے متنازعہ قانون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے

کوئٹہ (اسپیشل رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر معاون سیکریٹری کلی خیزی عمران شوکت نے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جو چوہدری برگیڈ کے روحِ رواں روفن بھٹی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

شرکاء میں جمہوری وطن پارٹی (JWP) کے شہزاد کندن، اے آئی جی (ریٹائرڈ) نوشید، اسسٹنٹ کمشنر جمشید گل، محترمہ زیبا جاوید، جاوید ولسن، محترمہ کرن، محترمہ شاہین اور روی بھٹی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران حالیہ آئینی عدالت کی جانب سے منظور کیے گئے ایک متنازعہ قانون پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جسے خاص طور پر مسیحی کمیونٹی کی بچیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔ مقررین نے اس قانون کے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی اور اسے اقلیتی حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اس موقع پر تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فوری انصاف کی فراہمی اور ایسے قوانین پر نظرثانی کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق، تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے متفقہ طور پر اس قانون کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی کے جلد انعقاد کا عزم ظاہر کیا اور اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *