Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

عوام کی مکمل حمایت اور تعاون سے کوئٹہ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا،ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی قیادت میں “کلین اینڈ گرین کوئٹہ انیشیٹو 2026” کے تحت شہر میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دارالفلاح یتیم خانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دارالفلاح میں مقیم یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں کے نام سے یادگاری درخت بھی لگائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ساتھ افطاری بھی کی۔ اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس کی خوبصورتی کو بحال اور نکھارنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین کوئٹہ مہم کو باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں 1500 سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شجرکاری مہم کے دوران علمدار روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، پشتون آباد، کاسی روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں۔ روٹری کلب اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بلا معاوضہ (فری آف کاسٹ) تعاون کر رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایک فارم مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہری اس مہم میں شامل ہو کر درخت حاصل کریں اور اپنے گھروں و محلوں میں لگائیں۔ انہوں نے مخیر حضرات اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مکمل حمایت اور تعاون سے کوئٹہ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا اور شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔ 🌱🌳

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *