Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

ورلڈکپ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل: ٹکٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ

ورلڈکپ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل: ٹکٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ
2 ہزار بھارتی روپے سے شروع ہونے والے آفیشل ٹکٹ بک مائی شو پر چند منٹوں میں فروخت ہو گئے

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتیں بلیک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہیں جب کہ احمد آباد میں بڑے مقابلے سے قبل طلب میں اضافے کے باعث شائقین اصل قیمت سے 15 گنا زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2 ہزار بھارتی روپے سے شروع ہونے والے آفیشل ٹکٹ بک مائی شو پر چند منٹوں میں فروخت ہو گئے، جس کے بعد ہزاروں شائقین دیگر راستوں کا رخ کرنے لگے، 3500 روپے والا ٹکٹ اب 54 ہزار روپے میں بک رہا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں نے ری سیل مارکیٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ریٹ کو اصل قیمت سے کہیں زیادہ بڑھا دیا ہے جب کہ شائقین دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں بیک ٹو بیک ٹائٹل کے لیے بھارتی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ممبئی کے ایک تاجر نے کہا جی میں نے 3000 روپے کے ٹکٹ کے لیے 35 ہزار روپے ادا کیے کیونکہ میں ویٹنگ لسٹ سے بچنا چاہتا تھا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ احمد آباد پولیس نے ایک نوجوان کو مہنگے داموں ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت پر گرفتار کیا۔

دہلی کے رہائشی نے کہا، یہ صورتحال ہمارے لیے نئی نہیں ہے، ہم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی بہت زیادہ قیمتیں ادا کیں۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) نے کہا کہ باہر کیا ہو رہا ہے اسے اس کا کوئی علم نہیں ہے، بکنگ صرف ’بک مائی شوایپ‘ کے ذریعے ہوتی ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئی فزیکل ٹکٹ فروخت نہیں کرتی۔

دوسری جانب احمد آباد کے ہوٹل بھی کرکٹ کے بخار سے پیسہ کمانے کے لیے میدان میں ہیں اور کرائے کم از کم 10 گنا بڑھ چکے ہیں جب کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود گراؤنڈ کے قریب رہائش گاہیں مکمل طور پر بک کی جا چکی ہیں۔

ممبئی-احمد آباد ہائی وے کے ساتھ اور قریبی گاندھی نگر میں بجٹ ہوٹل، جو عام طور پر 4000 روپے فی رات چارج کرتے ہیں، اب 40 ہزار کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *