Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقید

ہزار گنجی واقعہ، جان علی کی شہادت پر تشویش، ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے، کاشف حیدری

ہزار گنجی واقعہ، جان علی کی شہادت پر تشویش، ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے، کاشف حیدری
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ہزار گنجی میں آج صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے جان علی کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں اس طرح کے واقعات قابلِ افسوس ہیں اور اس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہزار گنجی میں پیش آنے والے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ کاشف حیدری نے شہید جان علی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *