پناہ! خدمتِ انسانیت کا مینارہ ء نور

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تحریر: ارشد شاہد

کُرَّۂ اَرْض پر ارضِ پاکستان وہ نیک دل اور زندہ دل باسیوں کا وطن ہے جہاں لاکھوں افراد نے اپنی زندگیاں اور مال و اسباب خدمتِ انسانیت کے لیئے وقف کر رکھے ہیں۔ یہاں مرحوم عبدالستار ایدھی اور رمضان چھیپا جیسے لاکھوں پاکستانی خاموشی کے ساتھ اپنے رب کی رضا کے لیئے غریب، لاچار اور محتاج انسانیت کی خدمت کے لیئے شب و روز بَر سَرِ پَیکار ہیں۔ پاکستان میں جب بھی کوئی قُدرتی آفت آتی ہے، پاکستانی ہمیشہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اور امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ایک سروے کے مطابق پاکستانی قوم دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات دینے والی قوم ہے۔ 2005ء کا زلزلہ ہو یا ہر سال آنے والا سیلابِ بلا ۔ پاکستانی قوم اپنی مدد آپ کے تحت ہر قُدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیئے کمربستہ نظر آتی ہے۔ انسانیت کے دکھ درد کو محسوس کرنا اور اس کا مداوا کرنے کی کوشش کرنا، شاید یہی اصل انسانیت اور اخلاقی اقدار کی رفعت ہے۔
فرشتوں سے بڑھ کر ہے انسان بننا 
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

جس طرح اپنے ہم وطنوں کو ظاہری آزمائشوں اور قُدرتی آفتوں کی تباہ کاریوں سے بچانا بہت ضروری ہے، اسی طرح انہیں جان لیوا امراض کی آگاہی دینا، اس کی احتیاطی تدابیر بتانا اور علاج معالجہ میں مدد فراہم کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ قُدرتی آفتیں تو سب کو نظر آتی ہیں اور تمام دوست، احباب اور سول سوسائٹی مدد کرنے کیلئے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے۔ مگر کچھ جان لیوا امراض ایسے ہیں جیسا کہ عارضہ قلب، ذیابیطس اور سرطان وغیرہ جو بڑی خاموشی کے ساتھ انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتے ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کو عارضہ قلب جیسے جان لیوا مُوْذی مرض کے حوالے سے آگاہی اور مفت علاج کے لیے “پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PANAH – پناہ)” کا قیام 1984ء میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) راولپنڈی میں اس وقت کے صدر پاکستان مرحوم جنرل ضیاء الحق کی سرپرستی میں عمل میں آیا۔ پناہ (PANAH) کے قیام کا بنیادی مقصد دل کی بیماری کے پھیلاؤ، اس کے اسباب اور خطرات کے عوامل اور ان کے کنٹرول کے بارے میں معلومات کو پھیلانا تھا تاکہ انجائنا، ہارٹ فیلیئر اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بڑھتے ہوئے مصائب اور اموات کو روکا اور کنٹرول کیا جا سکے۔

پناہ (PANAH) کے پٹرن انچیف جناب صدر پاکستان ہیں جبکہ اس کے پریذیڈنٹ میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمان کیانی، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اظہر رشید اور سِینْیَر وائس پریذیڈنٹ میجر جنرل ریٹائرڈ عَشُور خان ہیں۔ اگرچہ پناہ کی ساری ٹیم انتہائی محنتی، قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔ مگر پناہ اس لحاظ سے بہت ہی خوش قسمت ہے کہ جہاں اسے سابق کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور مشہور و معروف پائنیر ہارٹ سرجن میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمان کیانی جیسی نابغہ روزگار، جہاں دیدہ اور شاندار شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے وہاں چوہدری ثناء اللہ گھمن جیسے انتہائی مخلص، ملنسار، متحرک اور عَجُوبَۂ روزگار سیکرٹری جنرل بھی موجود ہیں جو پناہ کے روحِ رواں ہیں۔
چوہدری ثناء اللہ گھمن کو سماجی اور طبی شعبوں میں شاندار اور قابلِ تحسین خدمات کے اعتراف میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک و قوم کے لیے عارضہ قلب اور سماجی بہبود کے میدان میں گرانقدر کنٹریبیوشن اور خدمات کے اعتراف میں 2019ء میں حکومت پاکستان نے آپ کو “پرائیڈ آف پرفارمنس” سے بھی نوازا ہے۔
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں
بنوں میں پھِرتے ہیں مارے مارے
میں اُس کا بندہ بنوں گا جس کو
خدا کے بندوں سے پیار ہو گا

عارضہ قلب سے آگاہی، اس کے اسباب کا تَدارُک اور مفت علاج کے ساتھ ساتھ پناہ (PANAH) حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر، قدرتی آفات کی صورت میں مستحق لوگوں کو خوراک، طبی امداد اور ضروریات زندگی بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ پناہ لوگوں کو مفت میڈیکل چیک اپ اور ادویات فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں فری میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کرتی ہے۔ پناہ مستحق لوگوں کے، خاص کر بچوں کے دل کے مفت علاج اور آپریشن میں مدد کرتی ہے۔ دوسری طرف پناہ پاکستان میں غیر متعدی بیماریوں کو کم کرنے کے لیے پالیسی ساز اداروں اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ پناہ کی قومی سطح پر پالیسی سازی میں اہم کامیابیوں میں سگریٹ پر 100 فیصد ٹیکس اور شوگر ڈرنکس پر 20 فیصد ٹیکس شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے صارفین میں کمی کے باعث ملکی سطح پر کینسر اور ذیابی…

پناہ! خدمتِ انسانیت کا مینارہ ء نور

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us