Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

نوزائیدہ پودوں کی دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،چیف سیکرٹری بلوچستان

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے جمعرات کے روز ماحولیاتی تحفظ, آلودگی کے خاتمے اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں موسم بہار شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز درخت لگا کر کیا۔ یہ اقدام صوبے بھر میں سبزہ زاروں کی توسیع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں حکومتی عہدیداروں، عوام اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ جنگلات اور ماحولیات کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی اس سلسلے میں سنجیدگی سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ عوام کو نہ صرف نئے پودے لگانے چاہئیں بلکہ اپنے گھروں اور گردو نواح میں پہلے سے موجود پودوں کی تناور درخت بننے تک حفاظت بھی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوزائیدہ پودوں کی دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات عمران گچکی و دیگر بھی موجود تھے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *