Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

علاج کی سہولیات نہ ملنے سے عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی

علاج کی سہولیات نہ ملنے سے عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی
وفاقی وزرا جھوٹ بولتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول سے زائد سہولیات دی جا رہی ہیں، شوکت یوسف زئی

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی کو جیل میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور ان کو علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس پر فوری ایکشن لے اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف بھی ایف آئی آر کاٹی جائے جو سیاسی انتقام میں یہ بھول گئی ہیں کہ قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وفاقی وزرا جھوٹ بولتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول سے زائد سہولیات دی جا رہی ہیں، سلمان صفدر کی رپورٹ نے سب کا جھوٹ آشکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں، ان کو جیل میں جو کمرہ دیا گیا ہے وہاں کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے گرمیوں میں حبس پیدا ہوتا ہے اور ان کے کمرے میں کیڑے مکوڑے پھرتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ بانی کو نہ صرف صحت کی سہولیات دینے سے انکار کیا جاتا رہا بلکہ ان کو معیاری کھانا اور دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔ حکمرانوں کے دعوؤں کے برعکس بانی پی ٹی ائی کے کمرے میں موجود ٹی وی بھی نہیں چل رہا اور وہ کھانا بھی اپنے پیسوں سے کھاتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائیں کہ انہوں نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ بانی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا انہیں یقین تھا کہ سلمان صفدر کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ نہ صرف یہ کہ ان کے لیڈر سے ان کی فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی ختم کرے گی بلکہ ان کے علاج معالجے کے دوران ان کی فیملی کی موجودگی کو لازمی قرار دے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بانی کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ان کا علاج فوری طور پر بانی کی مرضی کے ڈاکٹروں سے کروانے کا حکم دیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *